میپکو ٹیموں کا آپریشن،بجلی چوروں کو35لاکھ سے زائد جرمانہ
ملتان(نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں مزید 58 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔43بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر35لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ6لاکھ50ہزار(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
روپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔31دسمبر2024 کوملتان سرکل میں 12بجلی چوروں کو7لا کھ20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور11 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 5افراد کوایک لاکھ60 ہزارروپے جرمانہ عائد اور5ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 4بجلی چوروں کوایک لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 10 صارفین کو12لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائداور10مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 3 بجلی چوروں کوایک لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد اور2افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 7 صارفین کوایک لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائداور7ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 6صارفین کو ایک لاکھ70 ہزار روپے جرمانہ عائد اور4مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو60ہزار روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 10 صارفین کو6لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔