آئی جی پولیس پنجاب کے عید الفطر پر سیکورٹی کے فول پروف اقدامات

آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ان کی پوری ٹیم نے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی و فول پروف بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔آئی جی پولیس نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پہنچے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم، آئی جی موٹر وے راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل ائی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ڈی آئی جی /سی ٹی او ٹریفک اطہر وحید، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی ائی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران، ایس ایس پیز، ایس پیز سمیت ریٹائرڈ و حاضر سروس اعلٰی پولیس افسران اور جوانوں کی بری تعداد بھی موجود تھی۔ نماز عید الفطر کے بعد ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی یادگار پر سلامی دی۔ آئی جی پنجاب نے یاد گار شہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی اور کہا کہ شہداء پولیس کی بے پناں قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا دوسروں کی خوشیوں کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کرنے والے فورس کے ہرجوان کو میرا سلام ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور سی ٹی او لاھور ڈاکٹر اطہر وحید نماز عید کے بعد پولیس کے جوانوں سے عید ملے آئی جی پنجاب نے پولیس کے جوانوں کو گلے لگایا اور مٹھائی تقسیم کی۔آئی جی پولیس نے صوبہ بھر بالخصوص لاہور پولیس کو چاند رات اور عید کے ایام میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے اور شاندار اقدامات کرنے پر لاہور پولیس کے تمام افسران کو شاباش دی ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پہلی بار جرائم کی شرح کو بڑھنے نہ دینے اور وارداتوں کی روک تھام پر سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے کردار کو سراہا ہے۔دوسری جانب لاہور پولیس نے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ان تھک محنت کی۔آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور اورسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر چاند رات اور عید کے ایام میں لاہور پولیس الرٹ رہی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر کے تمام افسران،ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،انوسٹی گیشن افسران و اہلکاران،ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاران،ڈولفن پولیس کے اہلکار،پیرو فورس کے افسران و اہلکاران فیلڈ میں موجود رہے جبکہ سی سی پی او لا ہور بلال صدیق کمیانہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران تمام اقدامات کا جائذہ لینے کے ساتھ خود بھی فیلڈ میں موجود رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ محفوظ رمضان کے بعد محفوظ چاند رات اور عید ایام کا وعدہ بھی پورا ہوا،شاپنگ سینٹرز میں پولیس کی نمایاں موجودگی، جرائم پیشہ عناصر مکمل ناکام ہوئے چاند رات پر لاہور کے 17 شاپنگ سینٹرز میں ایک بھی واردات نہیں ہوئی ڈکیتی یا چھینا جھپٹی کی 15 پر ایک بھی کال موصول نہیں ہوئی فورس کی بروقت اور مؤثر تعیناتی کے باعث چاند رات اور عید کے ایام کو پر امن بنانے کے لیے پوری لاہور پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چاند رات شہر کی بڑی مارکیٹوں کے سرپرائز دورے کیے،جبکہ مساجد، امام بار گاہوں پر اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی۔198کھلے مقامات پر نمازیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 12سو سے زائد پولیس جوان تعینات کیے گئے اسی طرح شہر خموشاں آنے والے شہریوں کی حفاظت پر 5سو سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی۔شہر کے 12 پارکس پر5 سو زائد اہلکارتعینات رہے۔ون
ویلنگ وہلڑ بازی روکنے کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر کے،399 اہلکار تعینات کیے گئے۔ عید کے ایام کو پر امن بنانے کے لیے مجموعی طورپر 10 ہزار افسران وجوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ اسی طرح تفریحی مقامات پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود رہیں۔فیصل کامران عید کے دن بھی شاہراؤں پر موجود اور جوانوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے،گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا بھی خود جائزہ لیتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز عید کے روز ارفع کریم ٹاور کے باہر بم دھماکے میں شہید ہونے والے 2 حقیقی بھائیوں غلام مرتضی اور علی رضا کے گھر گئے۔ شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اس عظیم قربانی پر اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور لاہور پولیس کی جانب سے انہیں تحائف پیش کیے۔اسی طرح ٹریفک پولیس لاہور کے سربراہ ڈاکٹر اطہر وحید اور ان کی ٹیم نے بھی چاند رات اور عید کے ایام میں ٹریفک کے موثر اقدامات کے لیے بھر پور محنت کی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سیکورٹی کو فول پروف بنانے پر آئی جی پولیس اور لاہور پولیس کے تمام افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔