پی ایس ایل ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی

 پی ایس ایل ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی
 پی ایس ایل ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (PSL X) کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے سے ہوگیا۔ شائقین کرکٹ PCB.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے جبکہ آن لائن خریدی گئی ٹکٹیں مقررہ پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر بھی منگوائی جا سکتی ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے شروع ہوگا، جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ کرکٹ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں منعقد ہوگا۔شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں مختلف قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -