خلوص دل سے دعائیں مانگیں اور مانگتے جائیں۔۔۔

خلوص دل سے دعائیں مانگیں اور مانگتے جائیں۔۔۔
خلوص دل سے دعائیں مانگیں اور مانگتے جائیں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تحریر :صائم نذر

جب آپ اپنے تمام معاملات اللّہ ے سپرد کرتے ہیں تو پھر وسوسوں کا شکار کیوں ہوتے  ہیں؟
خلوص دل سے دعائیں مانگیں اور مانگتے جائیں اس یقین کے ساتھ کہ  رب سن رہا ہے

قبولیت دعا میں تاخیر کا مطلب صرف یہ نہیں کہ ہمارے کسی گناہ کی سزا مل رہی ہے

یہ وسوسہ ہے جو شیطان ہمارے دل میں ڈالتا ہے اور اسکا کام مایوس کرنا ہے
اللہ ہمیں آزماتا ہے کہ میرا بندہ مجھ پہ کتنا بھروسہ رکھتا ہے

تو بس اپنا دل اس رب کی طرف متوجہ رکھیں اور اسکی رحمتوں کے منتظر رہیں اسکے ہاں دیر ہے اندھیرا نہیں
 ربّ نے کہہ دیا ہےکہ مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا
کُچھ لوگوں کو اپنی چیزیں چھوڑ کر دوسروں کی چیزیں بہت اچھی لگتی ہیں اور اِنکو پانا بھی چاہتے ہیں! جِس کے لئے ہر ممکن کوششیں کرتے رہتے ہیں۔۔۔
بس پھر اسی میں ہی لگے رہتے ہیں اور اپنے خود کے پاس موجود چیزوں کو کھو دیتے ہیں! 
اور اگر پھر مل بھی جائے تو خاک برابر

مزید :

روشن کرنیں -