اسلامی تعلیمات سے متاثر ویتنامی سکول ٹیچر پاکستان پہنچ گئی، اسلام بھی قبول کر لیا
نارووال(آئی این پی ) ویتنام کی سکول ٹیچر لوبیچ مین اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر لیا۔
لوبیچ مین نے نارووال میں جامع مسجد حنفیہ قاسمیہ میں مولانا زکریا محسن کے ہاتھوں اسلام قبول کیا جس کے بعد اسکا نیا نام آمنہ رکھ دیا گیا۔ مولانا قاری عبدالقدوس نے آمنہ کے اسلام قبول کرنے کے موقع پر انگلش میں نعت خوانی کی جبکہ جامع مسجد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، مقامی افراد نے ویتنام کی لڑکی کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر آمنہ کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام کو پڑھ کر اس کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا، مذہب اسلام امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔