بہاؤ چیخ رہے ہیں تڑپ رہے ہیں بھنور۔۔۔

بہاؤ چیخ رہے ہیں تڑپ رہے ہیں بھنور۔۔۔
بہاؤ چیخ رہے ہیں تڑپ رہے ہیں بھنور۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بس ایک آخری جینے کی آس چھوڑ گیا
جو اس کے نام ہے منسوب سانس چھوڑ گیا

فراتِ حسن کو وہ بد حواس چھوڑ گیا
جنوں پسند تھا صحرا میں پیاس چھوڑ گیا

سنا ہے اس کو ستاتی ہے رونقِ محفل
وہ اک مکین جو گھر کو اداس چھوڑ گیا 

ادب کے نام پہ شاعر جدید لہجے کا
سماعتوں میں غزل بے لباس چھوڑ گیا

سفر میں دھوپ کے سورج نے یوں فریب دیا
ہمیں ہمارے ہی سائے کے پاس چھوڑ گیا

بنے گئے ہیں حسیں خواب نوکِ مژگاں پر
کسان آنکھ میں اب کے کپاس چھوڑ گیا

بلندیوں پہ تھا وہ میرے ساتھ چڑھتے ہوئے
ڈھلان اترتے ہوئے نا سپاس چھوڑ گیا

بہاؤ چیخ رہے ہیں تڑپ رہے ہیں بھنور
ندی میں کون یہ منظر اداس چھوڑ گیا

ادب برائے تفنن کا بادہ کش اشہر
سخن کی میز پہ جوٹھے گلاس چھوڑ گیا 

 کلام :نوشاد اشہر اعظمی(بلریا گنج اعظم گڑھ، بھارت )

مزید :

شاعری -