سرکاری افسران کو قید میں رکھنے کا الزام، رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کیخلاف مقدمہ درج

  سرکاری افسران کو قید میں رکھنے کا الزام، رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے خلاف سرکاری افسران کو حبس بیجا میں رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ افسران کو اپنے دفتر میں بند کرنے کے الزام میں رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں رکن سندھ اسمبلی پر  حبس بے جا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ درج کیے جانے کے بعد  عبدالرشید  کا بھی مؤقف سامنے اگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ  ایم پی اے پر حملہ ہوا تو ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، ایف آئی آر اور گرفتاریاں میرے حوصلے اور مشن کو نہیں دبا سکیں گی۔
 مقدمہ درج

مزید :

عالمی منظر -