کتنی خوبصورت ہےاللہ کی محبت،یہ جس دل میں نہیں وہ ویران ہے۔۔۔
تحریر:ڈاکٹر فرحت عباس (اسلام آباد)
کچھ کہے بنا ءبھی سن لینا
کسی وضاحت کے بناء سب سمجھ جانا
روٹھنا تو ایک پل میں ایک آنسو سے مان جانا
کوئی مدتوں بعد بھی لوٹ کے آئے تو سوال کوئی نہیں طعنہ کوئی نہیں بس محبت بھری آغوش۔
کتنی خوبصورت ہے اللہ کی محبت یہ جس دل میں نہیں وہ ویران ہے
اے مالک کون و مکاں ہمیں معاف فرما،
ہماری دُعائیں قبول فرما ، ہماری مشکلیں تکالیف ہم سے دُور فرما ۔
آمین