” تو سلامت وطن ، تاقیامت وطن “، ملک بھر میں آج 52واں یوم دفاع منایا جا رہا ہے

” تو سلامت وطن ، تاقیامت وطن “، ملک بھر میں آج 52واں یوم دفاع منایا جا رہا ہے
” تو سلامت وطن ، تاقیامت وطن “، ملک بھر میں آج 52واں یوم دفاع منایا جا رہا ہے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ، اس موقع پر شہداءکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں جبکہ فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔قوم آج یوم دفاع اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ مادر وطن کو در پیش تمام خطرات کا مقابلہ کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جارہا ہے۔

موجودہ حالات میں امریکا کو پاکستان کی بہت ضرورت ہے:برطانوی تھنک ٹھینک

یوم دفاع کے موقع پر آج اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔شہداءکے لیے فاتحہ اور قرآن خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب اور ایئر شوز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پشاور میں  یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے  اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلہ سجایا گیا ہے۔

میجر شبیر شریف کے مزار پر تقریب، جنرل(ر)راحیل شریف کی خصوصی شرکت

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیاجارہا ہے اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اورنشان حیدر پانے والے شہداکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے  گئے ہیں۔ لاہور میں علامہ محمد اقبال اور کراچی میں قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب بھی ہوئیں ۔ اس کے علاوہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیزبھٹی شہید ( نشان حیدر) سمیت دیگر شہداکی آخری آرام گاہوں پربھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ میجر شبیر شریف شہید پر ہونے والی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -