غصّہ حرام ہے ،خود کو ہمیشہ مثبت سوچ کا حامل بنائیں۔۔۔
تحریر :لالا منیر شاہ بُخاری
غصّہ دینِ اسلام میں حرام ہے
بلکہ ہر وہ چیز حرام ہے جو آپ سے آپ کا اَدب و احترام دائرہ تمیز ، آپ کا حوصلہ ، آپ کا صبر و تحمل اور آپ کا شعور چھین لے ،
آپ کے عقلِ سلیم اور شعور پر جو چیز بھی حاوی ہو وہ حرام ہے
تاریخ گواہ ہے کہ غصّے میں کئے گئے فیصلوں نے حضرت انسان کے لئے بڑے مسائل پیدا کیے ہیں اور سوائے پچھتاوے کے کُچھ نہیں ملا
خود کو ہمیشہ مثبت سوچ کا حامل بنائیں جب آپ مثبت سوچ کے حامل ہو جائیں گے تو پھر آپ کی زندگی بہت ہی پُرسکون ہو جائے گی
اللّہ ربّ العزت ہم سب کو مثبت سوچ کا حامل بنا دے
اور منفی سوچ سے ہمیشہ بچا کر رکھے
کیونکہ منفی سوچ میں بہت بڑی تباہی ہے ۔۔۔