حکومت کا کسانوں کے لیے ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے کسانوں کے لیےٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کسان ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا، کسانوں کو موسمی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بتایا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیراور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے گا، کسان چینل کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ باہمی اشتراک کیا جائے گا، صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی سٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینل کے ذریعے خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے پر توجہ دی جائے گی، چینل کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی وی سے رہنمائی لی جائے گی۔