بلاول بھٹوسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی تحسین کریں گے
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے بھارت کو شکست دینے سمیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی خصوصی پذیرائیکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سپیکر آغادرانی نے ان تمام کھلاڑیوں کو سندھ اسمبلی میں مدعو کرلیا ہے ۔اسمبلی میں ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہوں گے جو خود کھلاڑیوں کی تعریف کریں گے۔