لاہور کا سب سے بڑا تفریحی کارنیول 9 اور 10 دسمبر کو اتحاد ٹاون فیزII میں سجنے کو تیار 

لاہور کا سب سے بڑا تفریحی کارنیول 9 اور 10 دسمبر کو اتحاد ٹاون فیزII میں سجنے کو ...
لاہور کا سب سے بڑا تفریحی کارنیول 9 اور 10 دسمبر کو اتحاد ٹاون فیزII میں سجنے کو تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پروموشنل ریلیز)پاکستان کے معروف ٹاون ڈویلپر اتحا د ٹاون فیز II کے زیر اہتمام لاہور کے سب سے بڑے دو روز ہ تفریحی کارنیول کا آغاز 9اور 10 دسمبر 2023 بروز ہفتہ اوقات صبح 11 بجے سے رات 10 بجے تک اتحاد ٹاون فیز 2 میں کیا جارہاہے ۔

نوٹ: اتحاد ٹاون فیز II پہنچنے کیلئے گوگل میپ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق معروف ٹاون ڈویلپر ادارے اتحاد ٹاون کی جانب سے اتحاد ٹاون فیز II میں رنگا رنگ اتحاد ٹاون کارنیول سجنے جارہاہے جس میں بچوں، بڑوں، بزرگوں اور خواتین کیلئے لا محدود تفریح کے متعدد پروگرامز کا اہتمام کیا گیاہے ۔

کارنیول میں ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر، فلک شبیر، ینگ سٹنرز (Young Stunners) ، عبدالحنان اور دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو محظوظ کریں گے ، 9 دسمبر کی صبح کار شو منعقد ہوگا، جس میں سپورٹس کاریں ، ونٹیج کاریں اور موٹر بائیکس ہوں گی ۔

اس دو روزہ کارنیول میں فوڈ کورٹ جس میں معیاری برانڈز کے فوڈ سٹالز ہوں گے ، اس کے علاوہ فائر ورکس ، فائر شو، میجک شو ہوں گے ، کارنیول میں PET SHOW کا خصوصی اہتمام کیا گیاہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ شرکت کریں گے ، جبکہ اتحاد ٹاون فیز II کی جانب سے پلاٹس خریداروں کیلئے دلچسپ سرپرائز کا بھی انتظام ہو گا ۔

اتحاد ٹاون کے مینجنگ ڈرائریکٹر اینڈ مین اسپانسر اتحاد ٹاون فیز II چوہدری محمد منیر، گروپ ڈائریکٹر ز اینڈ سپانسرز اتحاد ٹاون فیز II :راحیل منیر، سہیل منیر ، فضل منیر ، سپانسرز اتحاد ٹاون فیز II : فیصل کھوکھر، نبیل کھوکھراور چیف آپریٹنگ آفیسر اتحاد ٹاون شیخ شجاع اللہ خان بھی شرکت کریں گے ۔

اس رنگا رنگ کارنیول کو سجانے کیلئے شمیر بناسپتی اینڈ کوکنگ آئل کی خصوصی معاونت شامل ہےجبکہ کارنیول کے ہاسپیلٹی پارٹنر فسیلیٹز ہوٹل اور ایکسکلو سیو ایونٹ مینجمنٹ پارٹنر بلیک ڈائمنڈ میڈیا سروسز شامل ہیں ۔

مزید :

بزنس -رئیل سٹیٹ -