جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کی ہدایت

  جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ بہاریہ مکئی کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کریں۔
کیونکہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیداوار 20سے45 فیصد تک کم ہوجاتی ہے جبکہ ان جڑی بوٹیوں میں ڈیلا، سوانکی گھاس، کرنڈ، چولائی، باتھو، کلفہ، چبڑ، کھبل گھاس، مدھانہ گھاس، لیلہی اور جنگلی پالک وغیرہ شامل ہیں۔
۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار فصل اگنے کے 40 سے 45 دن تک ان جڑی بوٹیوں کو ضرور تلف کریں۔
 جبکہ ان جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے گوڈی کی جاسکتی اور کیمیائی طریقہ بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مکئی ہموار کھیت میں ڈرل یا پلانٹر کے ساتھ کاشت کی گئی ہو تو جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد ٹریکٹر کے ساتھ گوڈی کرکے ان کو تلف کیا جاسکتا ہے اور آخری گوڈی کے بعد پودوں کے ساتھ مٹی چڑھانے سے تنوں کے ساتھ اگی جڑی بوٹیاں مٹی کے نیچے دب کر خود بخود ختم ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مکئی کھیلیوں پر کاشت کی گئی ہو تو پھر کھرپے کے ساتھ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کی جاسکتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کو کیمیائی طریقہ سے تلف کرنے کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے مشورہ کرکے زہروں کا انتخاب اور ان سفارش کردہ زہروں کو مقدار کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایاکہ کھیلیوں پرکاشت کی گئی مکئی کیلئے زہروں کا استعمال بہتررہتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -