تجارتی پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے: پیاف
لاہور(نیوز رپورٹر). چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈڑز ایسوسی ایشنزفرنٹ (پیاف) و سابق سیئنر نائب صدر لاہور چیمبرنے سیئنروائس چیئرمین پیاف و سیئنر نائب صدر لاہور چیمبرناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ (جولائی تافروری)کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9فیصد اضافہ ہوا ہے جو باعث تشویش ہے۔ وزرات تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی برآمدات کے مقابلہ میں درآمدات8ماہ کے دوران 33ارب60کروڑ ڈالر کی رہیں۔اس طرح 8ماہ میں تجارتی خسارہ میں 9فیصد اضافہ ہوا۔پچھلے دو ماہ سے برآمدات میں کمی ہو رہی ہے اور درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت برآمدات کا ہدفت پورا کرنے کیلئے نئی تجارتی پالیسی کا جلد از جلد اعلان کیا جائے تاکہ اس میں دی گئی مراعات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی اوربرآمدات کا ہدف پورا کرنے کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے۔