پنجاب حکومت نے زیتون کے 11 لاکھ پودے مفت تقسیم کیے،زرعی ترجمان
اسلام آباد (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے کاشتکاروں میں زیتون کے 11 لاکھ سے زائد پودے مفت تقسیم کیے ہیں۔ ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ خطہ پوٹھوار میں پانی کے وسائل کو بڑھانے کے لئے محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی اب تک 400 آبی تالاب 50 فیصد سبسڈی پر تعمیر کر چکی ہے، 80 فیصد سبسڈی پر 75 منی ڈیمز اور 40 لفٹ ایریگیشن سکیمیں تعمیرکر چکی ہے۔مالی سال 2020-21 میں 7ارب 75کروڑ روپے کی لاگت سے5نئے اور 39جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت300ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی عمل درآمد جاری ہے۔