حکومت ای کامرس کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کیلئے کوشاں ہے: سید جنید امام

حکومت ای کامرس کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کیلئے کوشاں ہے: سید جنید امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد ( سٹی رپورٹر )  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے ممبر (آئی ٹی) سید جنید امام نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان کی طرف پیش رفت کرنے اور نالج اکانومی کو فروغ دینے کے لئے ای کامرس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دراز پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ای کامرس سمٹ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ، عثمان ناصر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، احسن سایا منیجنگ ڈائریکٹر دراز پاکستان اور دیگر کئی معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ای کامرس سمٹ میں تاجروں اور یونیورسٹی طلباء سمیت 400 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ دراز ٹیم نے تاجروں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کیا تاکہ وہ دراز کے ذریعے آن لائن پراڈیکٹس کی سیل شروع کرسکیں سید جنید امام نے کہا کہ حکومت نے ای کامرس کی ترقی کو آسان بنانے کے لئے ایک ڈیجیٹل پاکستان پالیسی تشکیل دی ہے کیونکہ پاکستان میں ای کامرس کی ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد اب بڑھ کر 9کروڑ 50لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس سے ای کامرس کو بہتر فروغ ملے اس موقع پر اپنے خیالاات کا اظہار کرتے ہوئے سلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے شرکاء کو ای کامرس سمٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد تاجروں اور طلبا کو ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے مواقعوں کے بارے میں آگاہ کر نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں ایمیزون کی سیل 386 ارب ڈالر، علی بابا گروپ کی تقریبا 72 ارب ڈالر اور ای بے کی سیل 10 ارب ڈالر سے زائد رہی۔


۔

مزید :

عالمی منظر -