اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، عذرا آفتاب
لاہور(فلم رپورٹر)نامور سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا کہ اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔ گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے،ایک سوال کے جواب میں عذرا آفتاب نے کہا کہ سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے۔عذرا آفتاب نے کہا کہ عذرا آفتاب نے کہا کہ میں ہمیشہ سے معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں میں اپنے طویل فنّی کیرئیر کے دوران اپنی محنت اور لگن سے جو مقام بنایا اس سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔میرا نوجوان نسل کو مشورہ ہے کہ وہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ایک سوال کے جواب میں عذرا آفتاب نے کہا کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اورخدا کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی اور اسی طر ح سے شائقین کے دل جیتنا میرا مقصد ہے کیونکہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں پرستاروں کا بہت اہم کردار ہے اسی طرح سے مستقبل میں بھی ان کے دل جیتوں گی کیونکہ آج جو مقام حاصل کیا ہے وہ صرف اپنے چاہنے والوں کی بدولت ہے۔