فلم ”کاف کنگناں“ 25اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

    فلم ”کاف کنگناں“ 25اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان
    فلم ”کاف کنگناں“ 25اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف رائٹر اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر نے فلم ”کاف کنگناں“ 25اکتوبر کو ریلیز کرنے کااعلان کردیاہے۔اس حوالے سے خلیل الرحمان قمر نے ”بتایا کہ فلم کے ایک مکالمے میں اس کی وضاحت کی گئی ہے اور فلم بین جب فلم دیکھیں گے تو انھیں ”کاف“ اور ”کنگناں“ کے بارے میں پتہ چل جائے گا، اس لئے یہ ابھی سسپنس رکھا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ایشل فیاض، آبی خان، سمیع خان،عائشہ عمر، عذرا آفتاب،فضاعلی،ساجد حسن،راشد محمود، صائقہ خیام،نسیم وکی،اکرم اداس،بلال چودھری، خالد بٹ اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔ فلم کے گانے شفقت علی خان، راحت فتح علی خان، فرحان سعید، عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں۔
فلم کی پرموشن بھی شروع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹیم نے اے پلس کے مارننگ شو میں بھی شرکت کی۔ فلم کی ہیروئین ایشل فیاض اپنی پہلی فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کررہی ہیں اور اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ”کاف کنگناں“ شائقین کی توقعات پر ضرور پورا اترے گی۔

مزید :

کلچر -