بالی ووڈ ستارے  دبئی کے  رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کیوں سرمایہ کاری کر رہے ہیں؟

بالی ووڈ ستارے  دبئی کے  رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کیوں سرمایہ کاری کر رہے ہیں؟
بالی ووڈ ستارے  دبئی کے  رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کیوں سرمایہ کاری کر رہے ہیں؟
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی غیر ملکی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور بالی ووڈ ستاروں  کے لیے انتہائی پرکشش بنا ہوا ہے، بالی ووڈ کے کچھ ستاروں نے تو امارات کو اپنا پہلا گھر بنا لیا ہے۔ حکومت کی طرف سے دو ملین درہم کی سرمایہ کاری پر 10  سالہ گولڈن ویزا متعارف کرائے جانے کے بعد  ہندوستانی سرمایہ کاروں کے لیے امارات  میں  کشش اور بھی بڑھ گئی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق  ڈینیوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان ساجن کہتے ہیں کہ ان کے نئے  پراجیکٹ اوپالز میں تقریباً 60 فیصد سرمایہ کار غیر ملکی ہیں۔ یہ پراجیکٹ پہلے دن ہی فروخت ہو گیا تھا، کیونکہ لوگوں کا دبئی اور ہمارے پروجیکٹ پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ  جب بھی کوئی معاشی یا سیاسی بحران ہوتا ہے تو  لوگ دبئی آنا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔ بالی ووڈ کے بہت سے لوگ دبئی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دبئی جس طرح سے ترقی کر رہا ہے  مستقبل میں قیمتیں پہلے جیسی نہیں رہیں گی اور  وہ ضرور اوپر جائیں گی۔
مشہور ہندوستانی کامیڈین کیکو شاردا ہندوستان کی تازہ ترین مشہور شخصیت تھے جنہوں نے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی۔  کئی اے لسٹ بالی ووڈشخصیات نے پہلے ہی امارات میں ہندوستان کے قریب ہونے کی وجہ سے بڑی مہنگی جائیدادیں خریدی ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دبئی  دنیا بھر کے دیگر شہروں کو عالمی معیار کا رابطہ فراہم کرتا ہے۔

ساجن  کے مطابق  امارات میں جائیداد کی قیمتیں بین الاقوامی منڈیوں کے مقابلے میں کورونا کے بعد بحالی کے باوجود اب بھی بہت کم ہیں۔ گولڈن ویزا کے لیے ہندوستانی شہری سرفہرست سرمایہ کار ہیں۔