فلم سٹار کو خاموش کرانے کی کوشش،   ڈونلڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس مؤخر کرنے کی درخواست مسترد

فلم سٹار کو خاموش کرانے کی کوشش،   ڈونلڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس مؤخر کرنے کی ...
فلم سٹار کو خاموش کرانے کی کوشش،   ڈونلڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس مؤخر کرنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(شِنہوا)نیویارک کی اپیل کورٹ  نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ایک فلم سٹار کوخاموش رہنے کے عوض رقم دینے کے مقدمے کو مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مین ہٹن کی اپیل کورٹ کی معاون جج  لزبتھ گونزالیز نے سماعت کے بعد15 اپریل کو مقرر فوجداری مقدمے کی سماعت مؤخر کرنے کی ٹرمپ کی استدعا کو مسترد کردیا۔ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے جج سے کہا کہ وہ مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیں کیونکہ مقدمے کی سماعت کا مقام تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم خاتون جج نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔