بھارت نے فیروزپور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، ہائی الرٹ جاری ،پانی کب تک پاکستان میں داخل ہو گا ؟ جانیے

بھارت نے فیروزپور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، ہائی الرٹ جاری ...
بھارت نے فیروزپور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، ہائی الرٹ جاری ،پانی کب تک پاکستان میں داخل ہو گا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے فیروزپور کےمقام سے بھی73418کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑ دیا۔ہائی الرٹ جاری ،پانی کچھ ہی گھنٹوں میں گنڈا سنگھ قصور سے پاکستان میں داخل ہوگا۔دوسری جانب دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ گزشتہ روز کی نسبت تیز  اور سطح مزید بلند ہوگئی۔اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں سیلابی ریلے کی شاہدرہ کے مقام پرآمد متوقع ہے۔ گزشتہ رات بھی پانی کا ایک ریلا پہنچا تھا،جسکی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہوئی۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو، سیول ڈیفنس کی ٹیمیں موجود ہیں۔

"سماء ٹی وی " کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے بعد دریائے چناب میں سیلابی پانی کا ریلا چنیوٹ کے مقام سے گزررہا ہے ۔جہاں پانی کی سطح 1 لاکھ 62 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا ہے کہ  راوی میں سیلاب کا خطرہ نہیں۔ راوی کنارے موجود آبادیوں کا محفوظ مقامات کی جانب انخلا ءجاری ہے۔انتظامیہ نے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم دیدیا۔ڈپٹی کمشنر اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا دریائی علاقوں اورفلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔

دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگراور وہاڑی کے ڈی سیزکو پیشگی انتظامات جلدازجلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا اور تمام متعلقہ محکمہ جات کو تازہ ترین صورت حال سے پی ڈی ایم اے کو آگاہ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ریلیف کمشنرپنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں  کہ ایمرجنسی کنٹرول روم میں سٹاف کوہمہ وقت الرٹ رکھا جائے،تمام متعلقہ محکمہ جات تازہ ترین صورت حال سےپی ڈی ایم اےکواگاہ رکھیں،ریسکیو 1122کی ڈیزاسٹررسپانس ٹیموں کوبھی ہائی الرٹ رکھاجائے،مشینری ودیگرآلات کی دستیابی کویقینی بنایاجائے۔ ریسکیوآپریشن کے لیے پٹرول وڈیزل کا سٹاک وافرمقدارمیں ہونا چاہیے،نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلاءیقینی بنایاجائے،فلڈریلیف کیمپس میں خوراک،پینے کے صاف پانی و دیگرسہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔