گلوبل پراپرٹی ایکسپو 26 اور27 نومبر   کو دوست تھانی ہوٹل دبئی میں ہوگا

گلوبل پراپرٹی ایکسپو 26 اور27 نومبر   کو دوست تھانی ہوٹل دبئی میں ہوگا
گلوبل پراپرٹی ایکسپو 26 اور27 نومبر   کو دوست تھانی ہوٹل دبئی میں ہوگا

  

دبئی ( طاہرمنیر طاہر) بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کوپاکستان میں مختلف جگہوں پر رہائشی و کاروباری  پلاٹس اور اپارٹمنٹس خریدنے، محفوظ اور منافع بخش انوسٹمنٹ کاموقع فراہم کرنے کے لیے دوست تھانی ہوٹل دبئی میں 26 اور27 نومبر 2022 کوگلوبل پراپرٹی ایکسپوکا انعقاد ہو گا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز  شرکت کریں گے-

ایکسپومیں پراپرٹی ڈویلپرزاوربلڈرز کو اپنے پراجیکٹ شو کیس کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا- پریمیم ایم کیپیٹل کے چیئرمین محمد اشرف خان اور دی ہانس گلوبل کے چیئرمین میاں منیر ہانس کے زیرانتظام ہونے والے متذکرہ ایکسپو میں پاکستان، گلف و مڈل ایسٹ سے بھی  ریئل اسٹیٹ سے متعلقہ کمپنیاں، نمائندے اور ادارے شرکت کر رہے ہیں-

مزید :

رئیل سٹیٹ -