ہمارےقدموں کو اپنی رضا کی جانب موڑ دے۔۔۔
تحریر : ذیشان کلیم معصومی
یارحیم، یاکریم! ایسا کرم کر دے کہ تیری نعمتیں تیری یاد سے غافل نہ کریں
اور تیری آزمائشیں تیری رَحمت سے مایوس نہ کریں،
ہمارےقدموں کو اپنی رضا کی جانب موڑ دے
اے میرے خالق و مالک! ہم تیرے دَر کے سوالی ہیں تو ہمیں اپنی رضا کی منزل تک پہنچا،
ہمیں ہر دکھ، درد، تکلیف، پریشانی، بیماری، مصیبت، محتاجی سے بچا
اور اپنی خصوصی حفظ وامان میں رکھ
محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث ہے
اے ہمارے پروردگار! ہماری دنیا اور آخرت دونوں کو اچھا، خوبصورت اور بھلا بنا دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ فرما
آمین