جب اللہ قبولیت کو تمہاری تمام دُعاؤں کا مقدر بنا دیتا ہے۔۔۔
تحریر : ثناء اللہ
تمہارا یقین اور تمہاری دُعائیں ہی تمہارے حالات بدلتے ہیں , اور جب ﷲ رب العزت تمہیں خود سے رجوع کرنے کی توفیق دے دیتا ہے، تب وہ قبولیت کو تمہاری تمام دُعاؤں کا مقدر بنا دیتا ہے۔
جب تمہاری ہر کوشش ناکام ہو جاتی ہے، تب تمہاری دعائیں ہی، تمہیں اُن چیزوں تک لے کر جاتی ہیں جن تک پہنچنے کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے، پھر تمہاری دُعائیں کن سے فَیکون تک کا سفر لمحوں میں طے کرتیں ہیں۔
یا رَب العزت!
تو ہی ہمیں ہر غم اور دکھ سے نجات دینے والا اور تکلیف و پریشانی کو بھی دور کرنے والا ہے
توقادر ھے تو خالق ہے ماں کی شفقت سے 70 گنا زیادہ شفیق ہے۔
کوئی معجزہ کر دے، کوئی راستہ نکال دے، ہماری بکھری ہوئی زندگی سلجھا دے، ہمارے بگڑے ہوئے معاملات حالات سنوار دے،ہماری مشکلات آسان کر دے، ہماری خواہشات بہت چھوٹی ہیں تیری ذات بہت بڑی ہے، ہماری دعا قبول فرما۔
آمین