توڑ ڈھیر میں کم سن اور بغیر لائسنس کے ڈرائیوروقں کیخلاف کریک ڈاؤن

توڑ ڈھیر میں کم سن اور بغیر لائسنس کے ڈرائیوروقں کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) صوابی میں کم سن اور بغیر لائسنس و کاغذات کے ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون ،ڈسٹرکٹ آفسیر پولیس صوابی سید خالد ہمدانی کے احکامات پر منگل کے روز ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سیف علی کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس وارڈن انچارج جناب علی صوابی ٹوپی روڈ اور صوابی جہانگیرہ روڈ پر سخت چیکنگ کے دوران کم عمر ڈرائیورز اور بغیر نمبر پلیٹ اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات نا مکمل ہونے پر موٹرسائیکل چلانے والے500 کم عمر لڑکوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اورانہیں موقع پر جرمانہ کیا گیامنگل کے روزجاری کریک ڈاؤن میں ٹریفک جرمانوں کی مدمیں مجموعی طورپرتقریباً ایک لاکھ روپے وصول کیے گئے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے اس عزم کااعادہ کررکھا ہے کہ بغیرنمبرپلیٹ، بغیر کاغذات اوربغیرڈرائیونگ لائسنس کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی کوتاہی اوررعایت نہیں کی جائے گی کم سن اورناتجربہ کارڈرائیوروں کی خلافِ قانون ڈرائیونگ کے نتیجہ میں آئے روز ٹریفک حادثات کے سبب قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اس ضمن میں والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے کم سن بچوں کو موٹرسائیکل چلانے نہ دیں جب تک انکو ٹریفک قوانین کے اصولو ں کا پتا نہ ہو ضلع صوابی بھر میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا خلاف ورزی کی صورت میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی صوابی ٹریفک حکام نے عوام پر زور دیاہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ انکی قیمتی جانیں محفوظ رکھی جا سکیں جبکہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اوراصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔