بنوں میں ایک لڑکا اور لڑکی قتل، مبینہ وجہ بھی سامنے آگئی

بنوں(آئی این پی)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کے ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ میراخیل کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
بنوں کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔