میں نے کسی پیر یا درگاہ شریف کے خلاف گفتگو نہیں کی، الزام لگانے والے سے حساب ضرور لوں گا: سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی وضاحت آگئی
بدین(آئی این پی )سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ مجھ پر بکری اور موٹرسائیکل چور قبضہ خور بے بنیاد الزامات لگا کر ادا ادی کے پاس اپنی حیثیت دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، میں نے کسی پیر یا درگاہ شریف کے خلاف گفتگو نہیں کی۔ شہید بے نظیر بھٹو میری بہن ہے اور بلاول بھٹو بہن کا بیٹاہے ان کے خلاف بدزبانی اور گھٹیا الزام قابل مذمت ہے اور الزام لگانے والا مجھے کہیں مل گیا تو گلے سے دبوچوں گا اور حساب ضرور لوں گا۔
پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں زرداری لیگ کے قبضہ خوروں بکری اور موٹر سائیکل چوروں کو بتانا چاہتا ہوں میں اس مافیا کے بڑے زرداری سے مقابلہ کیا اس کو ہر محاز پر عوام کی مدد سے شکست دی میرے خلاف مظاہرے کرنے والے شہید بے نظیر بھٹو کے خلاف گھٹیا الزمات لگانے والوں کے خلاف خاموش ہیں۔ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا کہ احسان فراموش مجھ پر اور میری فیملی کے علاوہ میرے دوستوں کے خلاف بہت کچھ بولا ہے ان گھٹیا لوگوں اور میری فیملی کو بدین کے عوام اور صحافی بہت اچھی طرح جانتے ہیں مجھے ان محسن کش قبضہ خوروں بکری اور موٹر سائیکل چوروں منشیات فروشوں کو جواب دے کر ان کی اہمیت اور حیثیت کو بڑھانا نہیں چاہتا میرے مخالف سیاسی یتیم جن کی کوئی حیثیت نہیں وہ درگاہ لواری شریف کا نام استعمال کر کے اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈ
اکٹر زوالفقار مرزا نے کہا پیپلز پارٹی بدین والے اپنی قیادت کو غلط بتا رہے ہیں میرے ایک کونسلر یا اس سے بھی چھوٹی حیثیت والے کو مرزا کا خاص اور اہم شخصیت بنا کر ادی کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا کردار اور خاندان کی خدمات اور قربانیاں بدین کے عوام جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی درگاہ شریف اور پیر کے خلاف گفتگو نہیں کی ایک حقیقت کو دیکھایا جو ریکارڈ اور فیصلوں میں واضع ہے۔انہوں نے کہا بدین کے عوام نے 3 مارچ کو ہم پر جو اعتماد کا اظہار کیا یہ ہمارے اور عوام میں ہمارے مضبوط رشتہ کا تابوت ہے اس کو دیکھ کر سیاسی مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے اپنے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے اب بھی ان کا مقابلہ میں ہر محاز اور حلقہ میں کروں گا۔ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا ہم نے ہمیشہ بدین کے عوام کی خدمت کی تاریخی اور ریکارڈ ترقیاتی کام ہزاروں افراد کو ملازمتیں گیس بجلی کی سکیموں اس میدان میں بھی آج کے زرداری لیگ والے ہمارا مقابلہ کرے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے جاری بدین میں منصوبوں کے علاوہ اور بھی بڑا پیکج بہت جلد آرہا ہے۔ انہوں نے ملک کی تازہ صورتحال پر سوال کے جواب میں ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہاکہ ایک جانب چور اور ایک جانب عوام کے حقیقی نمائند حکومت جس میں مقابلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے وفاقی حکومت کے ساتھ پیر صاحب پگارو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کر سکے، اس میں اور کوئی وجہ یا اختلاف نہیں۔اس موقع پر سابق ارکین ضلع کونسل ملک اختر پیروز شاہانی سید اللہ نو شاہ بشیر نوتکانی دلبر خواجہ امیر بخش اور دیگر ساتھی اور حمایتی بہت بڑی تعداد میں ساتھ موجود تھے۔