گندم خریداری سے انکار، پنجاب حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

 گندم خریداری سے انکار، پنجاب حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ ...
 گندم خریداری سے انکار، پنجاب حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری سے انکار کرتے ہوئے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں گندم کی خریداری نہیں کی جاسکتی، حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ دے گی۔ادھر اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ حکومت نے گندم نہ خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کیا، گندم  سکینڈل پر اب تک تحقیقات کیوں نہیں ہوسکی؟گندم امپورٹ کرکے خزانے کو 11 ارب 37 کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کومعطل کردیا تھا۔