ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اچھا دن ہے جس میں کوئی بڑی مشکل کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ آپ جس بھی معاملات کو لے کر پریشان تھے۔ اُس سے نکلنے کا اچھا موقع ہے اورکچھ رقم بھی ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اپنے اور اللہ کے معاملات کو ٹھیک کریں اور حقوق العباد کے حوالے خاص طور پر جو غلطیاں ہو چکی ہیں اب وہ دور ہونی چاہئیں۔ آپ نے خود اپنا اچھا بُرا سوچنا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کام کی تبدیلی کے حوالے سے بھی آفر مل سکتی ہے اور جن معاملات میں پریشانیاں آ رہی ہیں وہ بھی اب دور ہوتی نظر آتی ہیں جو لوگ بندش میں تھے وہ اب آزاد ہو رہے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ خواب کے پیچھے مت بھاگیں جو حقیقت ہے اب اس کا سامنا کریں۔ اس وقت لاپرواہی چھوڑ کر عملی طور پر زندگی میں آئیں اور روزگار کے معاملے کو خاص طور پر دیکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب وقت آ گیا ہے اپنے مقاصد کی جانب بڑھنے کا۔ آپ کو اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا اور جس بھی طرح کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ اب اس میں نمایاں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے جذباتی پن اور غصے کو قابو میں رکھیں جو لوگ عرصہ دراز سے نقصان کی زد میں آئے ہوئے تھے وہ اب آزد ہوں گے اور آج وارننگ بس یہ ہے کہ پرانے معاملات چھوڑ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو جس طرح کی بھی پریشانیاں اور بندش ہیں ان سے نجات مل جائے گی اور آج ایک بہت ہی بگڑا ہوا معاملہ بھی سیدھا ہو سکے گا۔ کچھ رقم بھی ملے گی۔ ان شاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
راستے بحکم اللہ اب تیزی سے صاف ہو رہے ہیں۔ آپ جس بھی مقصد کے لئے قوم اٹھائیں گے اس میں کامیابی ملے گی اور ایک پرانے دوست کو بھی آپ انشاءاللہ مددگار پائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ آج کل دل کو کسی طرف لگا کر بیٹھیں ہیں جو کہ مناسب بات نہیں ہے۔ اس میں بڑے نقصان کا خطرہ ہے اور آپ کا مستقبل بھی خراب ہو رہا ہے۔ آپ کو چاہے کہ واپسی کر لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جکڑن بندش وغیرہ بھی چل رہی ہے۔آپ کے لئے اس سے نکلنا ابھی ضروری ہے جن لوگوں نے ماضی میں غلطیاں کی تھیں۔ ان کی اصلاح بھی بے حد ضروری ہے۔ ورنہ مسئلہ بڑے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
سورئہ حشر کی آخری تین آیات کو پڑھنا نہ چھوڑیں اور جس بھی طرف سے مشکلات آ رہی ہیں وہ اسی سے ختم ہوں گی۔ آج کا دن آپ کو اپنا صدقہ دینے کا بھی مشورہ دے رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی زندگی میں اب واضح تبدیلیاں شروع ہوں گی۔ آپ جس مسئلہ سے دوچار ہیں۔ اس میں ہی زندگی بدلنے کا اشارہ بھی ہے اور آپ کو اس پربہت غور فکر بھی کرنا ہوگا۔