چکن تکہ ہانڈی بنانے کا طریقہ
اجزاء
مرغی کی بوٹیاں، بغیر ھڈی کی آدھا کلو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
دیگی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
فوڈ کلرآدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کپ
سلگتا ہوا کوئلہ بھاپ اور ذائقہ پیدا کرنے کے لیے
تازہ دھنیا اور ہری مرچیں سجاوٹ کے لئے
ترکیب
ایک برتن میں چکن کی بغیر ہڈی کی بوٹیاں لے کر اس میں نمک، دیگی مرچ پسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، فوڈ کلر، گرم مسالا، ادرک لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس، اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں، جب تمام آمیزہ یکجان ہو جائے تو اسے ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔
اب ایک درمیانے سائز کے برتن میں خوردنی تیل کو گرم کریں جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور تیز آنچ پر پکائیں۔ اب اس میں کریم شامل کریں اور آنچ کم کرکے 5 سے 6 منٹ کے لئے دم دے دیں۔ اب اس میں کٹا ہوا تازہ دھنیا ڈال کر ملائیں اور ایک کٹوری میں سلگتا ہوا کوئلہ رکھ کر 5 منٹ کے لئے دم دے دیں۔