دبئی کی مہنگی ترین  پراپرٹی، جمیرا بے میں رہائشی  پلاٹ 180 ملین درہم میں فروخت

دبئی کی مہنگی ترین  پراپرٹی، جمیرا بے میں رہائشی  پلاٹ 180 ملین درہم میں فروخت
دبئی کی مہنگی ترین  پراپرٹی، جمیرا بے میں رہائشی  پلاٹ 180 ملین درہم میں فروخت
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی کے جمیرا بے آئی لینڈ میں اب تک کا سب سے مہنگا رہائشی پلاٹ 180 ملین درہم (50 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق جمیرا بے آئی لینڈ پر یہ  رہائشی پلاٹ 46 ہزار 222 مربع فٹ کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے۔  جمیرا بے پر دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو رہائشی پلاٹس فروخت کیلئے پیش کیے جاتے ہیں۔ 

لگژابیٹاٹ سودبے انٹرنیشنل رئیلٹی کے ایگزیکٹو پارٹنر ڈاکٹر تاثیر الساتی کے مطابق جمیرا بے کے 13 بر س پہلے آغاز کے بعد سے اب تک یہ سب سے مہنگی ترین سنگل سیل ہے۔ امید ہے کہ آئندہ 12 سے 24 مہینوں کے دوران اس علاقے میں پراپرٹی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور ایک مربع فٹ کی قیمت پانچ ہزار درہم تک پہنچ جائے گی۔