88 ٹریلین کی سرمایہ کاری، خواجہ آصف نے رئیل اسٹیٹ کو "ام المسائل" قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستانیوں کی جانب سے رئیل اسٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری کو "ام المسائل" قرار دے دیا ۔
اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے پاکستانیوں کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار شیئر کیے جس کے مطابق پاکستانیوں نے رئیل اسٹیٹ میں 88 ٹریلین (88 ہزار ارب روپے) کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اس کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے بینکوں میں 21 ٹریلین، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے سات ٹریلین اور میوچل فنڈز میں 1.2 ٹریلین کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کے جنون کو" ام المسائل" قرار دیا اور کہا کہ یہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ غیر متناسب ہے۔ یہ سیکٹر دن بدن ترقی کر رہا ہے کیونکہ اس میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے اور زیادہ تر کالا دھن اور دو نمبری کا پیسہ اسی کاروبار میں انویسٹ کیا جاتا ہے۔
Mother of all problems. Real estate investment obsession in Pakistan. It is hugely disproportionate compared to neighbouring countries. It goes on unchecked ballooning by the day because maximum black / number 2 money goes into it. pic.twitter.com/px3iLkSbhP
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 16, 2022