یہ تعلق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن۔۔۔ تو میرے نام سے منسوب رہا ہے کچھ دن
یہ تعلق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن
تو میرے نام سے منسوب رہا ہے کچھ دن
آنکھ رو رو کے تیری راہ تکا کرتی تھی
دل تیری یاد سے مغلوب رہا ہے کچھ دن
تیری تسبیح بنا کر تجھے سوچا کرنا
مشغلہ یہ میرا مرغوب رہا ہے کچھ دن
شاید اس بات کا مطلب میں سمجھ نہ پاؤں
کیوں میرا دل تجھے مطلوب رہا ہے کچھ دن
بارش سنگ سے پہلے یہ ذرا سوچ تو لیا ہوتا
تیرا محسن , تیرا محبوب رہا ہے کچھ دن
کلام :محسن نقوی