شوگر فری فروٹی دہی بنانے کا طریقہ
درکار اجزا :
کٹا ہوا انناس۔ ایک کپ
کٹا ہواپپیتا۔ ایک کپ
تازہ اورنج جوس۔ایک کپ
تازہ گاڑھا دہی۔ چار کپ
شوگر فری سویٹنر۔ ایک کھانے کاچمچ
ترکیب:
تمام پھلوں کو گرائنڈر میں ڈالیں اور پھر اس میں اورنج جوس اور سویٹنر شامل کرکے سب کواچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔ اب اس میں آہستہ آہستہ دہی شامل کریں اور پھر سارے آمیزے کو اس وقت تک گرائنڈ کریں جب تک کہ سب اشیا ایک ہی شکل میں نہ ہوجائیں۔ اس آمیزے کو اپنے ذائقہ کے مطابق گاڑھا یا پتلا کیا جا سکتا ہے۔ ٹھنڈا کرکے اسے گلا س میں ڈال کرپیش کریں۔