شہباز گل پر مبینہ تشدد، ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی میدان میں آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ڈاکٹر شہباز گل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کو شہباز گل کے وکلا کی جانب سے ان پر کیے جانے والے تشدد کے الزامات پر تشویش ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تشدد کے دعووں کی شفاف اور جامع تحقیقات کی جائیں۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ دورانِ حراست شہباز گل پر بدترین تشدد کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر ذہنی و جسمانی کے علاوہ جنسی تشدد بھی کیا گیا ہے۔
PAKISTAN: Amnesty International is concerned about the allegations of torture being made by the lawyers of @SHABAZGIL, and calls for an immediate, effective and impartial inquiry investigating these claims.
— Amnesty International South Asia (@amnestysasia) August 19, 2022