امریکہ اسرائیل کے علاوہ کسی سے مخلص نہیں، مہاتیر

  امریکہ اسرائیل کے علاوہ کسی سے مخلص نہیں، مہاتیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوالالمپور(آئی این پی)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ملائیشیا پر ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا اور امریکہ اسرائیل کے علاوہ تمام ملکوں کے ساتھ یہی کام کرتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے اور تحویل میں لینے کے بعد ہم پر انکشاف ہوا کہ امریکہ نے ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا جس کی وجہ سے اب ملائیشیا ایف 16 طیاروں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے۔مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اگر ان طیاروں کے تما آپشنز سے ہم فائدہ اٹھانا چاہئیں تو ہمیں اس کیلئے دوبارہ امریکہ جانا پڑے گا تاکہ امریکہ کے انجینئیر ایف 16 طیاروں کیلئے پروگرامنگ کریں جس پر کافی اخراجات آئیں گے۔
اور یہ تمام اخراجات ملائیشیا کے ذمہ ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -