مصر میں عیدالفطر کی چھٹیوں میں لاک ڈاون کا اعلان

مصر میں عیدالفطر کی چھٹیوں میں لاک ڈاون کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (اے پی پی) مصر نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے اور عوام کو اس سے بچانے کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں میں 6 روز تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ مصری وزیراعظم نے کہا کہ اعلی وزارتی کمیٹی نے متعدد حفاظتی اقدامات طے کرلیے۔ اتوار24 مئی سے جمعہ 29 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ عرب نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے فیصلوں کے تحت رمضان کے اختتام پر پورے ملک میں تمام تجارتی مراکز، مالز، ریستوران، پبلک پارک، تفریحی مقامات، دریا نیل اور ساحل سمندر اور تفریحی خدمات پیش کرنے والے مراکز بند ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کیآمد ورفت پر کم از کم 2 ہفتے تک پابندی برقرار رہے گی۔ عید کی تعطیلات میں کرفیو شام 5 بجے سے شروع ہوگا جبکہ اس کے بعد کرفیو رات 8 سے صبح 6 بجے تک برقرار رہے گا جیسا کہ رمضان سے پہلے تھا۔

مزید :

عالمی منظر -