خلیفہ دوم حضرت عمر ؓ کا یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

خلیفہ دوم حضرت عمر ؓ کا یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
خلیفہ دوم حضرت عمر ؓ کا یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔


حضرت عمر ؓ کے یوم شہادت کے سلسلے میں لاہور ،کراچی اسلام آباد، ملتان سمیت دیگر شہروں میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ موجودہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب 'فاروق' اور کنیت 'ابو حفصہ' تھی۔پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ کی جانب سے نبوت کے اعلان کے چھٹے سال حضرت عمرؓ نے 35 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا جس کے بعد حضرت محمدکے شانہ بشانہ رہے۔حضرت عمرؓ نے مدینہ منورہ ہجرت کے بعد تمام غزوات میں حصہ لیا۔آپؓ کی خدمات، جرات و بہادری، فتوحات، شان دار کردار اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے۔حضرت عمرؓکا زمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا جس میں اسلامی سلطنت کی حدود 22 لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں۔آپ ؓنے دو بڑی طاقتوں ایران اور روم کو شکست دی، بیت المال کا شعبہ فعال کیا، اسلامی مملکت کو صوبوں اور اضلاع میں تقسیم کیا، عشرہ خراج کا نظام نافذ کیا اور پولیس کا محکمہ قائم کیا۔27 ذی الحج 23 ہجری کو نماز فجر کی امامت کے دوران ابو لولو فیروز نامی مجوسی نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خنجر سے زخمی کر دیا جس کے تین روز بعد یکم محرم الحرام 24 ہجری کو آپؓ نے جام شہادت نوش فرمایا۔آپؓ روضہ رسول میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو مبارک میں مدفن ہیں۔

مزید :

روشن کرنیں -