وفاقی وزیر داخلہ کا مسٹر ایکس اور مسٹر وائے سے متعلق بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کے بارے میں عمران خان کو پتہ ہونا چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان میں اتنی جرات ہے تو وہ سیدھی بات کریں یا پھر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام لاپتہ خاندانوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تصادم کے راستے کے بجائے افہام و تفہیم سے اس مسئلے کو آگے بڑھارہے ہیں۔