آدمی نے بھوتوں کا ایسا واقعہ بیان کردیا کہ یقین نہ کرنے والے بھی خوف میں مبتلا ہو جائیں

آدمی نے بھوتوں کا ایسا واقعہ بیان کردیا کہ یقین نہ کرنے والے بھی خوف میں ...
آدمی نے بھوتوں کا ایسا واقعہ بیان کردیا کہ یقین نہ کرنے والے بھی خوف میں مبتلا ہو جائیں
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت کے وجود پر کم لوگ ہی یقین رکھتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں ایک امریکی شخص نے اپنے ساتھ پیش آنے والے کچھ ایسے غیرمرئی واقعات بیان کیے ہیں کہ سن کر بھوتوں پر یقین نہ رکھنے والے لوگ بھی خوفزدہ رہ جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 36سالہ نک سمرز نامی اس شخص کا تعلق امریکی ریاست ٹیکسس سے ہے، جس کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ایک بھوت اس کا مسلسل پیچھا کر رہا ہے۔
نک سمرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بھوت کی وجہ سے وہ اب تک تین بار موت کو چھو کر واپس آیا ہے اور اس سے جان بچانے کے لیے دو بار گھر تبدیل کر چکا ہے۔ دوسری بار حالیہ دنوں اسے گھر چھوڑ کر فرار ہونا پڑا، جب اس بھوت نے ایک بارپھر اس پر جان لیوا حملہ کیا۔
نک سمرز نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی پوسٹ کی ہے، جن میں اس بھوت کی غیرمرئی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں چیزیں خود بخود ایک سے دوسری جگہ حرکت کر رہی ہوتی ہیں اور چھت کے پنکھے اچانک خود بخود ہلنے لگتے ہیں۔
نک سمرز کا کہنا ہے کہ یہ بھوت اگرچہ اسے ہی تنگ کرتا ہے مگر اس کی وجہ سے گھر میں ہونے والی غیرمرئی سرگرمیوں کے سبب نک سمرز کی بیوی کنزے شدید خوفزدہ رہتی ہے۔گھر میں چیزیں اکثر غائب ہو جاتی ہیں اور پھر اسی جگہ سے ملتی ہیں جہاں انہیں متعدد بار ڈھونڈا جا چکا ہوتا ہے۔ 
نک سمرز کہتا ہے کہ گھر میں بھوت کم از کم ہفتے میں تین مرتبہ میرا نام پکارتا ہے، جو ہم دونوں میاں بیوی سنتے ہیں۔ یہ نام خود میری ہی آواز میں پکارا جاتا ہے۔ ہمارے بیڈروم کا دروازہ خود بخود اندر سے لاک ہو جاتا ہے اور ہم باہر ہوتے ہیں۔یہ بھوت 2019ءسے میرے پیچھے لگا ہوا ہے۔ ہم نے کئی ماہرین سے بھی رابطہ کیا ہے مگر کوئی ہمارے اس مسئلے کا حل نہیں نکال سکا۔