اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ، 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام

اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ، 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام
اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ، 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام کردیا. یہ ایک کمرشل پلاٹ ہے جو تجارتی مرکز بلیو ایریا میں واقع ہے.

چیئرمین سی ڈی اے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پر چار پلاٹ نیلام کیے گئے ہیں جو  11 ارب 95 کروڑ روپے میں بکے ہیں، ان میں سب سے مہنگا پلاٹ آٹھ ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام ہوا.

نیلام کیے گئے مزید تین پلاٹوں میں سے دو  سیکٹر آئی 14 اور ایک پلاٹ سیکٹر آئی 8 کے مرکز میں واقع ہے۔ ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے محکمے کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے اسلام آباد میں کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی نیلامی کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا جس کے تحت 50 سے زائد پلاٹوں کی نیلامی ہونی ہے۔