ایریگیشن سوسائٹی لاہور سانپ سوسائٹی بن گئی 

  ایریگیشن سوسائٹی لاہور سانپ سوسائٹی بن گئی 
  ایریگیشن سوسائٹی لاہور سانپ سوسائٹی بن گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام علیکم پارے پارے دوستو سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے اور ہم بھی یقینا اچھے ہی ہیں جی دوستوں ہر سال کی طرح اس سال بھی برسات کا موسم شروع ہو چکا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ہماری رہائشی کالونی جو کہ ایریگیشن سوسائٹی ہے  ور یقینا کسی جنگل سے کم نہیں اور لاہور میں واقع ہے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم برسات کا آغاز ہوتے ہی اہلیان سوسائٹی کو زہریلے جانوروں کی وجہ سے بھی پریشانی رہتی ہے اور زہریلے جانوروں میں سانپ بھی شامل ہیں جو آئے روز عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں اور یہ زہریلے سانپ جو ہیں وہ جنگل کی سیر کرتے کرتے رہائشیوں کے گھروں میں بھی پہنچ جاتے ہیں اور آئے روز اہلیان سوسائٹی کو خبر ملتی ہے کہ فلاں گھر کے باہر سے سانپ مارا گیا جبکہ گزشتہ روز ایریگیشن سوسائٹی کے گھر کے اندر سے بیڈ کے نیچے سے سانپ برآمد ہوا جسے گھر کے رہائشیوں نے اپنے انجام تک پہنچایا اور یہ بھی بتا دیں سب سے پریشانی والی بات یہ ہے کہ ان زہریلے سانپوں میں سنگ چور سانپوں کی نسل بھی عام ہے اور گزشتہ سال اور اس سال بھی ہمارے گھر کے سکیورٹی گارڈز نے مارا اور جب ہم نے مرے ہوئے سانپ کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا  پہ اپ لوڈ کی تو ہمارے انتہائی پیارے دوست سنیک ہنٹر یعنی سانپوں کے شکاری عمران ہنٹر نے ہمیں آگاہ کیا کہ یہ سب سے زہریلا سانپ ہے جو پاکستان میں پایا جاتا ہے اور اس زہریلے سانپ کو سنگ چور کہتے ہیں اور بتلا دیں کہ عمران ہنٹر ماہر شکاری ہیں اور شہر لاہور اور دور دراز علاقوں میں سانپ سمیت دیگر جانور بھی پکڑتے ہیں اور انہیں دور جنگلوں میں چھوڑ دیتے ہیں یا پھر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیتے ہیں اور یقینا یہ خبر بھی بہت افسوسناک تھی کہ پاکستان کا سب سے زہریلا اور خطرناک سانپ جسے سنگ چور کہتے ہیں وہ ہماری رہائشی کالونی ایریگیشن سوسائٹی میں بھی موجود ہے اور اہلیان سوسائٹی کے لئے ڈر و خوف کی علامت ہے بلکہ خطرہ جان بھی ہے اور سب سے بڑھ کر حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کسی قسم کی بھی کارروائی کرنے سے قاصر ہے اور یقینا سوسائٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اہلیان سوسائٹی کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے اور سوسائٹی میں زہریلے سانپوں اور دیگر جانوروں سے نجات دلوائی جائے تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکیں اور سوسائٹی انتظامیہ کی ترقی و کامیابی کے لئے دعا کر سکیں جبکہ شہر لاہور کی انتظامیہ پہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ  شہر لاہور کے رہاشیوں کو ہر قسم کی پریشانی سے بچائیں اور شہر لاہور میں زہریلے سانپوں  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کی زندگی بھی سکون میں آ سکے تو بہر حال اجازت آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -