سی ڈی اے میں تقرریوں اور ترقیوں کے معاملات کو خود حل کریں گے یا ہم کریں: سپریم کورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سی ڈی اے ملازمین کی تقرریوں اور ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ سی ڈی اے پہلے سے موجود قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
جسٹس امیر ہانی مسلم نے مزید کہا کہ آپ کا کرتا دھرتا کون ہے؟ باہر سے ڈیپوٹیشن پر لوگ آ کر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر انہیں بڑے عہدوں پر بٹھا دیا جاتا ہے، سی ڈی اے میں کیا ہو رہا ہے، وہاں کوئی قانون ہے کہ نہیں، غلط دلیر بنے ہوئے ہیں اورصحیح لوگ ڈر رہے ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے مزید کہا کہ تقرریوں اور ترقیوں کے معاملات کو سی ڈی اے خود حل کرے گایا ہم کریں۔
وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں