بلوچستان کے لوگ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں، کوئی لندن اور کوئی جنیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

بلوچستان کے لوگ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں، کوئی لندن اور کوئی جنیوا میں بیٹھ ...
بلوچستان کے لوگ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں، کوئی لندن اور کوئی جنیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں اور سازشوں کو سمجھیں، کوئی لندن تو کوئی جنیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے، کل ہم سب نے دیکھا کہ ”را“ کا حاضر سروس ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطر ہ ہے ، بلوچستان کے لوگ دشمن کی سازشوں کو سمجھیں اور ان کے بہکاوے میں نہ آئی جبکہ بھٹکتے ہوئے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ سدھر جائیں، دشمن بلوچستان میں ترقی نہیں چاہتا۔ کل ہم سب نے دیکھا کہ ”را“ کا حاضر سروس ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا جس نے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال میں 60 ہزار لوگوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -