بلوچستان کی وہ وادی جہاں لوگوں نے جنات اور چڑیلوں سے بچنے کے لئے گاوں میں ایک مولوی رکھا ہوا ہے

بلوچستان کی وہ وادی جہاں لوگوں نے جنات اور چڑیلوں سے بچنے کے لئے گاوں میں ایک ...
بلوچستان کی وہ وادی جہاں لوگوں نے جنات اور چڑیلوں سے بچنے کے لئے گاوں میں ایک مولوی رکھا ہوا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ایس چودھری )بلوچستان کی سرزمین سربستہ راز ہے ۔کئی محقیقین کا دعویٰ ہے کہ حضرت سلمان ؑ کی ملکہ بلقیس کی حکومت اسی خطے میں تھی جبکہ اس دور میں جنات کی نامور بستیاں بھی بلوچستان میں آباد تھیں۔پانچ ہزار قبل مسیح کی باقیات یہاں سے ابھی تک دریافت ہورہی ہیں ۔ قدیم زمانے کے آثار اور تہذیب وثقافت دیکھ کر اکثر لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان انسانوں کی شکل و صورت اور قدوقامت کا اندازہ انکی باقیات سے لگایا جاسکتا ہے ۔
بلوچستان کے شمال میں واقع وادی ژوب میں رانا غنڈنی اور دور تک پھیلے پہاڑی ٹیلوں میں ابھی تک ایسے چھوٹے چھوٹے گھر واقع ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہزاروں سال پہلے یہاں جو لوگ آباد تھے ان میں غیر معمولی قوتیں پائی جاتی تھیں ۔
ژوب میں ہی پیرونوں غنڈنی کے نام سے معروف ایک ٹیلہ ایسا ہے جسے جنات کی بستی کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔جبکہ یہاں سے نوادرات کی چوری کی وارداتوں کے بعد خاص طور پر لوگوں کا دھیان بھی بانٹا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جنات اور چڑیلوں کی اجارہ داری ہے ۔بی بی سی نے اس بارے ایک رپورٹ بھی شائع کی تھی جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی وارداتیں اگرچہ یہاں ہوتی رہتی ہیں لیکن غیر معمولی طور پر ماورائی واقعات کا جنم لینا یہاں کے لوگوں کو پریشان کردیتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے اپنے اپنے علاقے میں ایسے عامل مولوی صاحبان کو بیٹھا رکھا ہے جو بستیوں کو جنات اور چڑیلوں کی نحوست اور انکی انسانی آبادیوں میں مداخلت کو روکتے ہیں ۔
قدیم گاوں کلی اپوزئی ژوب کا سب سے پرانا گاوں ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق یہ گاوں ہی اصل قدیمی ژوب ہے جہاں سے لوگوں کو قدیمی مٹکے، سکے، انسانی ڈھانچے اور زیوارت ملتے رہے ہیں ۔اسی گاوں کے ایک رہائشی عبدالحلیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی وادی مین جنات کو یکھا ہے اس لئے مولوی صاحب گاوں والوں کو دم کرتے رہتے ہیں اور اس بات کا دھیان رکھتے ہیں کہ ان کے گاوں اور راستوں پر کوئی بھوت یا جنات وغیرہ قدم نہ رکھے ۔