جعلی عامل کے تشدد کے باعث 30 سالہ خاتون جاں بحق
بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی عامل کے تشدد کے باعث 30 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم لاش پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔