دعائیں زندگی میں آسانی اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں
تحریر : ثناء اللہ
دعائیں وہ پھول ہیں، جو زندگی کی پریشانی میں آسانی اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں
اے رب العالمین
جو زندگی گزر گئی اس پر تیرا شکر ادا کرتے ہیں.
جو زندگی باقی ہے, اس پر تیری رحمت کے طلبگار ہیں
ہم سب پر اپنی رحمت فرما۔
ہمارے پاس خوشیاں اور آسانیاں ہوتی ہیں، تو زندگی بہتر ہوتی ہے،
لیکن اس وقت زندگی بہترین ہو جاتی ہے، جب یہ خوشیاں اور آسانیاں ہم لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
اے ربِ جن و انس! اے دونوں جہانوں کے پالنے والے! مالک ارض و سماء ! ہمیں بھی تقسیم کار بنا دے، چاہے وہ علم ہو، دولت ہو، خوشیاں یا آسانیاں ہوں۔
دعا ہے سب سلامت ، صحت مند اور خوشحال رہیں۔ الله تعالٰى اپنے خاص كرم سے ہم سب کی زندگیوں میں سکون و راحت كى ایسی بہار لائے جو کبھی ختم نہ ہو ، آپ کو ارض و سماء کی تمام آفات سے محفوظ رکھے اور آپکو ہمیشہ خوشی، تندرستی اور صحت عطا فرماۓ۔
آمین