یااللہ ۔۔۔  اچھائی، خیر اور سیدھے راستے کی طرف ہماری رہنمائی فرما

یااللہ ۔۔۔  اچھائی، خیر اور سیدھے راستے کی طرف ہماری رہنمائی فرما
یااللہ ۔۔۔  اچھائی، خیر اور سیدھے راستے کی طرف ہماری رہنمائی فرما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تحریر : اختر سردار چودھری

اے ہمارے مہربان اور نہایت رحم فرمانے والے رب !!

ہم سب  گناہگار ہیں۔ ہمارے گناہ معاف فرما ۔

ہم برائیوں اور گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ۔اللہ پاک  اچھائی، خیر اور سیدھے راستے کی طرف ہماری رہنمائی فرما ۔

ہم سب کے حال پر رحم فرما اور ہم سے تو راضی ہوجا۔۔۔۔ہم سب کو اپنے علم ، اپنے رزق اور اپنے کرم کے خزانوں سے خیر و برکت عطا فرما۔

اور ہمیں ایسا بنا کہ ہم تجھے پسند آ جائیں۔تیری رحمت کے طلب گار بن جائیں۔

اے دو جہانوں کے مالک و خالق۔۔۔۔ہم سب کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما

ہمیں توبہ کی توفیق عطا فرما۔۔۔ایمان کی دولت سے مالامال فرما

ہمارے علم و عمل میں اضافہ فرما۔۔۔حاسدین کے حسد اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھ

ہمارے رزق میں برکت عطا فرما۔۔۔ہمیں بیماریوں سے شفا یابی عطا کر اور برائیوں سے پاک کر اور ہمارا خاتمہ ایمان پر فرما

 اللہ پاک ہماری اولاد کو نیک صالح اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرما

آمین

مزید :

روشن کرنیں -