دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر شہری سے بکرے چھین لیےگئے

دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر شہری سے بکرے چھین لیےگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بکرا عید قریب آتے ہی ڈاکوؤں نے بھی چھریاں تیز کرلی ہیں،سمن آباد  رسول پار ک میں نوجوان بکروں کو لے کر ریس کروانے کی غرض سے گھر کے باہر آیا تو ڈاکو بھی آگئے۔

سفید رنگ کی کار میں تین ڈاکو آئے ، ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر بکروں کے مالک کو یرغمال بنایا،ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں نے بکروں کو پکڑا اور گاڑی میں ڈال دیا،اسلحہ تانے ڈاکو نوجوان کو دھمکیاں دیتا ہوا گاڑی میں بیٹھ کر فرار  ہوگیا۔

تھانہ سمن آباد نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔